آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکر یونین نے الیکشن شیڈول جاری
اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی )آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کی الیکشن کمیٹی نے یونین عہدیداروں کے چنائو کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کی حتمی تاریخ 21 نومبر2019 مقر ر کر دی ہے۔الیکشن کمیٹی کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند حضرات سے فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 10اکتوبر2019 ہے۔11 اکتوبر کو امیدواروں کی ضمنی فہرست جاری کی جائے گی۔اعتراضات وصول کرنے کی تاریخ 14اکتوبر تا 16 اکتوبر ہے۔18اکتوبرتا 23اکتوبراعتراضات کی سماعت ہو گی۔نامزدگی فارم واپس لینے کی تاریخ 24 اکتوبر تا 26اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 28اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔جبکہ 21 نومبر کو الیکشن ہو گا اور اسی روز کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند حضرات یونین کے سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری سے اپنی رکنیت کی تصدیق کے بعد نامزدگی فارم حاصل کر سکیں گے۔