پاک ترک ریسرچرز موبیلیٹی گرانٹ کے لیے درخواستیں طلب
اسلام آباد(نا مہ نگار) ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے پاک ۔ ترک ریسرچرز موبیلیٹی گرانٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں،ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی نجی جامعات اور منظورشدہ نجی جامعات کے اساتذہ کرام سے مشترکہ تحقیقی پراجیکٹس کے لیے پروپوزل مانگ لیے ہیں ۔ جن چھ شعبہ جات کا تعین کیا گیا ہے ان میں انرجی ٹیکنالوجیز، فوڈ ٹیکنالوجیز، پائیدار ماحولیاتی ٹیکنالوجیز، مٹیریل سائنس، اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹمزاور روبوٹ اینڈ اسمارٹ سسٹم شامل ہیں ۔ یہ پروگرام ترکی میں کونسل آف ہایئر ایجوکیشن اور پاکستان میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے تحت چلایا جارہا ہے جس کا مقصد تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ ہے ۔ اس پروگرام کے تحت فنڈنگ ان درخواست گزاروں کو دی جائے گی جو پاکستان کی سرکاری یا منظور شدہ نجی جامعہ میں بطور فیکلٹی ممبر کام کررہے ہوں گے ۔