اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کا تعلیمی معیار بہتر بنانے پروگرام تشکیل
اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلا م آبا د نے جامعہ کے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کے تعلیمی اور تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت سہولتوں میں اضافے کے علاوہ ان کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس پروگرام کا اعلان یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں کیا۔ اجلاس میں جامعہ کے نائب صدور پروفیسرڈاکٹر محمد منیر، پروفیسر ڈاکٹر اقدس نوید، پروفیسر ڈاکٹر طاہر خلیلی، پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیا، ہاسٹلز کے پرووسٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔