سانحہ ماڈل ٹا ﺅن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی
لاہور: سانحہ ماڈل ٹا ﺅن کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ ملزم سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی مشتاق سکھیرا کے وکلا نے پانچ لاکھ کا ضمانتی مچلکہ داخل کردیا اور سابق آئی جی کی آئندہ سماعتوں پر حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کےلئے طلب کرلیا۔سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی پیشی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری تعینات تھی۔