خیبرپختونخوا کے 6 جنوبی اضلاع میں 3 روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تقریباً چارہزار تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان ٹیموں کی موثرنگرانی کیلئے907 ایریا انچارجز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔مہم کے دوران سیکورٹی کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں ۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارمہم کے دوران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38