این بی ایف آئی مضاربہ ایسوسی ایشن اور پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ میں ’’تکافل‘‘ کو فروغ دینے کا معاہدہ
لاہور (پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے این بی ایف آئی اور مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاک قطر جنرل تکافل کے درمیان مشترکہ تعاون کو سراہا ہے وہ فریقین کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے تقریب کا اہتمام ایف بی ایف آئی اور مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پی کیو جے ٹی ایل نے ایسوسی ایشن کے اراکین کو اسلامی طریقوں کی بنیاد پر تکافل کوریج فراہم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔