Waqt News
Thursday | May 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ایلون مسک کونسی سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے؟
  • آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے:مریم اورنگزیب
  • خیبر پختونخواہ کے دس لاکھ گھرانوں کے لئے انصاف فوڈ کارڈ کا اجرا
  • عمران خان کے گھر کے باہر خیمے کیوں؟
  • سرکاری ملازمین کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان

بارہویں صدی کی سوچ‘ اکیسویں صدی کے ہتھیار

Oct 09, 2013 12:35 AM, October 09, 2013
  • محمود شام....وطن کی فکر
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

 رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز میں پہلے سے کہیں زیادہ تعداد میں پاکستانی مسلمان سالانہ اجتماع میں شریک ہونے لگے ہیں۔ عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے بھی پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔ نوجوان پہلے سے زیادہ ڈاڑھی بڑھانے لگے ہیں۔ ہماری معزز خواتین میں حجاب کا استعمال بھی بڑھا ہے۔ مولانا طارق جمیل اور جنید جمشید مردوں میں فرحت ہاشمی کا درس خواتین میں مقبول ہوا ہے۔ پہلے پاکستان ٹیلی ویژن سے صرف پانچ منٹ کا پروگرام بصیرت ہوتا تھا۔ اب کئی چینل صرف مذہبی نشریات کیلئے وقف ہیں۔ ہر پرائیویٹ چینل سے ہفتے میں کئی مذہبی پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ معاشرے میں فرقہ واریت میں بھی شدت آئی ہے۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران کی شہ پر پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم ہوتے ہیں۔ جب دائیں اور بائیں بازو کی جنگ ہوتی تھی ۔ اس کا حوالہ نظریات ہوتے تھے۔ دونوں طرف سے کوشش کی جاتی تھی کہ نوجوانوں میں سنجیدہ اور فکری ادب سے شغف پیدا کیا جائے۔ روسی اور امریکی کتابوں کے تراجم سستے داموں دستیاب ہوتے تھے۔ لیکن اب سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ہتھیاروں کے خوف سے فکری مباحث ختم ہوچکے ہیں۔ روشن خیال ہوں یا قدامت پسند نقطۂ نظر سطحی ہوگیا ہے۔ لٹریچر کا مطالعہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ صرف لفظی جنگیں ہوتی ہیں۔ پرائیویٹ ٹی وی چینلوں نے اس سطحیت کو اور فروغ دیا ہے۔ طالبان یا دوسرے گروپ جو طاقت اور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ یہ اس سوچ کی ظاہری شکل ہیں۔ یہ چند ہزار تک محدود ہیں لیکن اسلامی معاشرے۔ اسلامی نظام کی آرزو رکھنے والے لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ اسی سے شدت پسندوں کو مقامی طور پر اخلاقی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ 

 ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے، اسد عمر 

طالبان ہوں یا کوئی اور جب ہتھیار اٹھاتے ہیں تو اسکے کچھ اسباب ضرور ہوتے ہیں۔ ان کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ کوئی بھی یہ ہلاکت خیز راستہ بلاوجہ اختیار نہیں کرتا۔ پہلے طالبان پاکستان سے افغانستان گئے تھے۔ اب طالبان افغانستان سے پاکستان آئے ہیں۔  افغان طالبان اور پاکستانی طالبان بین الاقوامی سطح پر ایک فکر کے حامل ہونگے لیکن اپنے اپنے ملکوں کے بارے میں انکا الگ الگ نقطۂ نظر ہے۔ افغان طالبان تو بنیادی طور پر یہ محسوس کرتے ہیں کہ نائن الیون کے بعد غیر ملکی طاقتوں نے ان سے ان کا ملک چھینا ہے۔ اس لیے وہ اسے واپس لینے کیلئے سرگرم ہیں۔ القاعدہ کی حمایت بھی انہیں حاصل ہے۔ افغان طالبان کی حکمت عملی کو قریب سے جاننے والے یہ بتاتے ہیںکہ ان کا فلسفہ یہ ہے اسلامی دنیا میں ایک خلفشار کے بعد ہی استحکام آئیگا۔ وہ ایک زمانے میں چاہتے تھے کہ جارج بش دوبارہ برسرِ اقتدار آئیں کیوں کہ وہ جنگجو ذہنیت رکھتے ہیں اس لیے امریکہ اپنی سرزمین سے دور مختلف ممالک کو جنگوں میں الجھائے گا۔ اسطرح ایران، شام، مصر، لیبیا، تیونس، الجزائر اور سوڈان میں امریکہ کیخلاف مزاحمت ہوگی۔ یہی عنصر اسلامی تشخص کی بحالی کا سبب بنے گا۔ وہ پاکستان میں بھی دارالحرب کا سماں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کانی حد تک ان کی خواہش پوری بھی ہورہی ہے۔ ان قوتوں کو یقین ہے کہ ان لڑائیوں کے بعد ہی اسلامی ملکوں میں استحکام آئے گا۔

دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن (کل)منایا جائے گا

القاعدہ اور دوسری اسلامی تنظیمیں اسلامی مملکت کیلئے باقاعدہ سیاسی نظام تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایک ہزار صفحات پر مشتمل ایک کتاب ’السیاستہ و لا دارہ‘ پشتو میں شائع ہو رہی ہے۔ جو برسوں کی مشاورت اور بحث کا نتیجہ ہے۔ اس میں موجودہ جمہوری نظام کی جگہ شورائی نظام کی حمایت کی گئی ہے۔ ایران کے انقلاب کا جائزہ لیتے ہوئے۔ اس میں سے کئی شقیں لی گئی ہیں۔ لیکن وہاں کی طرح امام کی موجودگی میں وہ بے اختیار صدر کے قائل نہیں ہیں۔ وہ امام اور سربراہ مملکت کو الگ الگ نہیں رکھنا چاہتے۔ اس کتاب میں اقلیتوں کو بھی مکمل تحفظ دینے کی بات کی گئی ہے۔ ان سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرسکتے ہیں لیکن اس سے اکثریت یعنی مسلمانوں کی عبادات میں خلل نہیں پڑنا چاہیئے۔ اس کتاب کے مندرجات عام ہونے کے بعد ہی کہا جا سکے گا کہ صدیوں سے جس اسلامی نظام کے مکمل شکل میں نہ ہونے کی شکایت کی جارہی تھی۔ کیا اس سے دور ہو جائے گی۔

عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنچاب برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

ایک حلقے کے مطابق پاکستانی طالبان فی الحال نئی ریاست بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔ بلکہ وہ بنیادی طور پر یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو استعماری ملکوں کا آلئہ کار نہیں ہونا چاہیئے۔ افغانستان کے مقابلے میں وہ پاکستان کی ارضی نزاکتوں کو سمجھتے ہیں۔ افغانستان دفاعی طور پر اپنے محل وقوع اور پہاڑی سلسلوں کے باعث غیر ملکی حملہ آوروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے جبکہ پاکستان میں میدانی علاقے زیادہ ہیں اس لیے خطرات بھی زیادہ ہیں۔ بھارت کی طرف سے بھی اور فضائی طور پر بھی۔ پاکستانی طالبان کی فکر سے بڑی حد تک آگاہی رکھنے والوں کا خیال ہے کہ وزیرستان میں امارات اسلامیہ کے قیام کی حکمتِ عملی ان کی نہیں ہے۔ یہ غلط فہمی پھیلائی جاتی ہے۔ طالبان کا یہ کہنا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد ہمیشہ سے پاکستان کے تحفظ کیلئے سینہ سپر رہے ہیں۔ افغانستان میں سوویت یونین کی جارحیت روکنے کیلئے وہ پاکستان کے کہنے پر جہاد میں شریک ہوئے۔ انکے بزرگ شہید ہوئے۔ املاک تباہ ہوئیں۔ اسی دور میں غیر ملکی جہادیوں کو بھی انہوں نے پاکستان کے کہنے پر مہمان رکھا۔ ہمارے ہاں قبائلی علاقوں میں پاکستان کا قانون کبھی بھی لاگو نہیں رہا۔ ان کی منشا یہی ہے کہ وزیرستان اور دوسرے قبائلی علاقوں میں پہلے جیسا نظام ہی بحال ہونا چاہیے۔ جس میں فوج کی مداخلت نہ ہو۔ واقفان طالبان کا یہ کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں یہ جو عام تاثر ہے کہ قبائلیوں میں اکثریت ان پڑھ ہے۔ یہ انتہائی غلط خیال ہے۔ مقامی طور پر بھی پڑھ رہے ہیں۔ دوسرے ملکوں سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ وہ اپنے کلچر اور اپنی روایات کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ فاٹا کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی بجائے پورے ملک کو فاٹا بنایا جارہا ہے۔ 

صوبہ پنجاب میں سکینڈری ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری 

ایک فکر یہ بھی ہے کہ نائن الیون کے بعد جب مملکت پاکستان نے اپنی پالیسی بدلی۔ افغانستان میں جہاد کا سلسلہ روکا تو پاکستان کے قبائلی علاقوں سے پنجاب سے جو رضاکار مجاہدین کے طور پر جاتے تھے۔ جن کو آئی ایس آئی مامور کرتی تھی۔ آئی ایس آئی کے افسر تو پالیسی کی تبدیلی کے بعد ان ڈیوٹیوں سے ہٹا دیئے گئے۔ لیکن ان جہادیوں کو کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔ ان سے رابطہ اچانک ختم کردیا گیا۔ پولیس، خفیہ ایجنسیاں انکے بارے میں مکمل معلومات رکھتی تھیں۔ انہیں مختلف طریقوں سے تنگ کیا جانے لگا۔ غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں بھی ان کا تعاقب کرنے لگیں۔ ان میں سے اکثر نے پھر اپنے گروپ بنالیے اور اپنے جہادی عمل میں مصروف ہو گئے۔ جہاد کا جذبہ۔ ان کیلئے عشق تھا۔ اب بھی عشق ہے۔ مملکت کے اداروں کی نظر میں یہ جرم بن گیا۔  (2/4…   جاری)

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمود شام....وطن کی فکر

محمود شام....وطن کی فکر

محمود شام....وطن کی فکر

مشہور ٖخبریں
  • قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان 

    May 18, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے ...

    May 17, 2022 | 21:40
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ایلون مسک کونسی سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے؟

    May 19, 2022 | 21:00
  • آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہوں ...

    May 19, 2022 | 20:56
  • خیبر پختونخواہ کے دس لاکھ گھرانوں کے لئے انصاف فوڈ کارڈ کا ...

    May 19, 2022 | 20:50
  • عمران خان کے گھر کے باہر خیمے کیوں؟

    May 19, 2022 | 20:31
  • سرکاری ملازمین کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان

    May 19, 2022 | 20:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سر دیکھیں یہ ہے میرا کام!!!!

    May 18, 2022
  • ارکان متوقع فیصلے اور اسکے اثرات پر ایک دوسرے سے ...

    May 18, 2022
  • 1

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 2

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 3

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 4

    پاک چین وزرائے اعظم کا  سی پیک منصوبے تیز کرنے پر اتفاق

  • 5

    دہشت گردی کی نئی لہر 

  • 1

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • 3

    منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے

    May 19, 2022
  • ’کیا پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے؟‘

    May 19, 2022
  • میرا سکول اور عمران خان کا جلسہ

    May 19, 2022
  • سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے

    May 19, 2022
  • تارکینِ وطن کے لیے مخصوص سیٹیں

    May 19, 2022
  •  27 شوال …طائف کا تبلیغی سفر

    May 19, 2022
  •  ڈیمز بنائیں پاکستان بچائیں(2)

    May 19, 2022
  •  پاکستانی معیشت؟ 

    May 19, 2022
  • قومی معیشت اور عالمی کساد بازاری 

    May 19, 2022
  • جسٹس فدا محمد خاں، یادیں اور باتیں

    May 19, 2022
  • 1

    مفاد پرست سیاستدان

  • 2

    گنگا رام کے باہر آمدورفت کے مسائل

  • 3

    چیئرمین نیپرا توجہ کریں

  • 4

     ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مسئلہ

  • 5

    بزرگوں سے دعائیں لیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حکمت

  • 2

    برکاتِ ایمان

  • 3

    عبادت

  • 1

    قیام پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد 

  • 4

    پاکستان یا ہندوستان

  • 5

    پاکستان اور اسلام کی عزت

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    ازخطبات اقبال

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 4

    لب پہ آتی

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group