اسلام آباد ہائی کورٹ نے میڈیا کوعدلیہ کے خلاف شازش کا حصہ بننے سے روکنے کے متعلق درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات اورچیئرمین پیمرا کوطلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیرصدیقی نے درخواست کی سماعت کی۔ ابتدائی سماعت کے دوران درخواست گزارنے دلائل میں استدعا کی کہ میڈیا کوعدلیہ مخالف پروگرام اورپریس کانفرنسزکرنے سے روکا جائے، درخواست گزارکا کہنا تھا کہ کوئی جج قانون سے بالاترنہیں، ججزاورعدلیہ پرٹی وی پروگراموں اورپریس کانفرنسزمیں الزامات لگانے کی بجائے شکایت مروجہ طریقہ کارکے تحت کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخوست قابل سماعت قراردیتے ہوئے چیئرمین پیمرا اورسیکرٹری اطلاعات کوحکم دیا ہے کہ وہ پندرہ اکتوبرکوذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔