دنیا کی سب سے پرانی کارامریکہ میں فروخت کر دی گئی،ایک سو ستائیس سالہ پرانی کار نامعلوم شخص نے چھیالیس لاکھ ڈالرمیں خریدلی۔
دنیا کی سب سے پرانی کارامریکہ میں ایک نیلامی کے دوران فروخت کی گئ ،نیلامی کے دوران کار کی ابتدائی قیمت پانچ لاکھ ڈالر تھی۔نیلامی سے پہلے یہ کاراکیاسی سال سے ایک امریکن فیلمی کی ملکیت تھی،ایک سو ستائیس سال پرانی کار اب بھی بہترین حالت میں ہے۔ صرف نو فٹ لمبی اس کار کا وزن اکیس سو پاوٴنڈ ہے اور یہ اڑتیس میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلتی ہے۔ یہ کار اٹھارہ سو اکیاسی میں فرانس میں تیار کی گئی تھی جسے اسٹارٹ کرنے کیلئے پون گھنٹہ چاہئے۔ انجن گرم ہونے پر یہ کار چلنے لگتی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کار پٹرول، ڈیزل یا سی این جی سے نہیں چلتی بلکہ اسے چلانے کے لئے کوئلہ ،لکڑی اور کاغذ استعمال کیا جاتا ہے۔