کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرز نے نئی تاریخ رقم کردی، تین باکسرز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
نئی دہلی میں جاری گیمز کے پانچویں روز پچھتر کلو گرام کیٹیگری میں نثارخان نے سیشیلز کے جووے جین کو آؤٹ کلاس کیا۔ نثارخان نے اپنے حریف کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں تیرہ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ اکانوے کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے میر واعظ خان شکست کھا گئے۔ اس سے پہلے پاکستان کے ہارون خان باون کلو گرام اور محمد وسیم انچاس کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹرفائنل میں بھی پہنچ چکے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ تین پاکستانی باکسرز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ادھر شوٹنگ مقابلوں کے دس میٹر ائیر پسٹل ایونٹ میں پاکستان کے کلیم اللہ اگلے مرحلے میں نہ پہنچ سکے۔ کلیم اللہ مجموعی طور پر چہ سو سڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔