فنانسنگ کی کمی ایس ایم ایز کی ترقی میں رکاوٹ ہے،ندیم احمد خان

Nov 09, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے کئی کامیاب معیشتوں میں ایک محرک قوت کے طور پر اپنے کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم، یہ اہم شعبہ اپنی بڑی صلاحیتوں کے باوجود پاکستان میں بڑی حد تک نظر انداز ہے۔ندیم احمد خان، ہیڈ آف کریڈٹ ڈویژن نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ بعض قواعد و ضوابط بینکوں کے لیے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کو قرض دینا مشکل بناتے ہیں، جن میں ضمانت یا مالیاتی گوشوارے کی کمی ہوتی ہے۔ تاہم ایس ایم ایزاکثر مالیاتی اداروں کو مناسب اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ایس ایم ایزاور مالیاتی اداروں کے درمیان معلومات میں یہ عدم توازن رسمی مالیاتی اداروں سے کریڈٹ حاصل کرنے والے ایس ایم ایزکے لیے اہم رکاوٹیں پیدا کرتا ہے۔بہت سے ایس ایم ایزمالیاتی خدمات، بینکنگ کے طریقہ کار اور رسک ریٹرن مینجمنٹ کے تصورات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں، کریڈٹ کی بدانتظامی ان اداروں کی ناکامی کا ایک اہم عنصر ہے۔

مزیدخبریں