ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیئے ایک محفوظ ملک ہے: وسیم خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے محاذ پر مثالی کامیابی حاصل کی ہے ، نہ صرف کوویڈ 19 کی صورتحال میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا انعقاد کرنا بلکہ مختلف کوچنگ اور اسپورٹنگ رولز میں سابق کرکٹرز کوشامل کرنا اس کی مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں دومیسٹک سیزن کے دوران میچز کے کامیاب انعقاد سے سے ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیئے ایک محفوظ ملک ہے۔ ساوتھ افریقہ کے فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی اایل پی ایس ایل کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ 18 دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے پی سی بی کو کوششوں کو سراہا ہے اور قبول کیا ہے۔ ادھر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ آف گورنرز کو دی گئی اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں 34 ملین روپے زائد میں اپنی پراڈکٹ کو فروخت کیا جوکہ گزشتہ سیزن 20-2019 کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے۔ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے۔ پی سی بی کو توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔