نومنتخب امریکی صدر منتخب جوبائیڈن کا امریکہ کے لیے پلان سامنے آ گیا ۔ جوبائیڈن کی ٹیم کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنا نومنتخب صدر کی اولین ترجیح ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن امریکیوں کو ماسک پہننے اور زیادہ ٹیسٹنگ پر زور دیں گے۔ نومنتخب صدر معیشت، موسمیاتی تبدیلی اور نسل پرستی کے خاتمے کے لیے بھی کام کریں گے۔امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024