وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مینجمنٹ آپریشن کمیٹی برائے چیریٹی کمیشن پنجاب ایکٹ 2020ء کے تحت این جی اوز،این پی او کی منظوری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این جی اوز اور این پی اوز کی طرف سے آن لائن رجسٹریشن کیلئے اپلائی کی گئی تمام دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ویر ی فیکشن کے مراحل کا بھی جائزہ لیا گیاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی سطح پر 12این جی او ز /این پی اوز کی منظوری دی جبکہ 24کی تحصیل کی سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو منظوری دینے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ فلاحی ادارے عوام کی خدمت کیلئے کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو ۔بعد ازاںڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
فلاحی ادارے عوام کی خدمت کیلئے کام کریں : ڈی سی وہاڑی
Nov 09, 2020