شام میں تشدد سے لاکھوں لوگوں کی جان کو خطرہ ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق شام میں طبی خدمات اور زیر تعمیر عمارتوں پر روزانہ ہونے والے حملوں کی وجہ سے لاکھوں افرادکی زندگیوں کوخطرہ ہے۔اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر ) نے ایک بیان میں اس بات پر تشویش ظاہر کی۔بیان کے مطابق شام کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں نو اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم 92 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔