سٹاک مارکیٹ بدستور تیز، 206کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35900پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 28ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.64پوائنٹس اضافے سے35978.16پوائنٹس پر بندہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میںجمعہ کومجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں28ارب2کروڑ73لاکھ13ہزار286روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب61ارب28 کروڑ92 لاکھ11ہزار440روپے ہوگئی۔