محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا نوٹس
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کو بھارتی یونین کا حصہ بنانے کے اعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ بھارتی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق دونوں سابق وزرائے اعلیٰ کو سرینگر میں سرکاری بنگلے الاٹ کئے گئے تھے۔ یہ بنگلے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ کو مقبوضہ کشمیر کی قانون سازی اسمبلی کے رکن ہونے کی بنیاد پر الاٹ کئے گئے تھے۔ 1984ء کے جس ایکٹ کے تحت یہ اکاموڈیشن وزرائے اعلیٰ کو الاٹ کی گئی تھی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔