نوازشریف کی رہائی پر ڈیل کا بیان‘ وزیر پٹرولیم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی رہائی پر ڈیل کا دعوی کرنے والے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کیخلاف درخواست دائرکر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے وفاقی وزیر نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈیل کے تحت رہائی کا ذکر کیا۔