متبادل میڈیا کے بغیر تبدیلی ناممکن ہے: فاروق طارق

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان میں تبدیلی لانی ہے تو متبادل میڈیا کی تعمیر کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس کلب میں روزنامہ جدوجہد آن لائن کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب گزشتہ روز پریس کلب میں منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق طارق نے کہا کہ جوں جوں انقلابی قوتیں طاقت پکڑتی ہیں توں توں ان کا میڈیا بھی طاقتور ہوتا ہے۔ پروفیسر فاروق سلہریا نے کہا ہمیں سوشل میڈیا کے بارے میں غلط فہمیوں سے نجات کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن