سابق سینٹر چودھری محمد اشرف کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
لاہور (پ ر) اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سینٹر معروف صنعتکار الحاج چودھری محمد اشرف کی 36ویں برسی جوکہ چودھری محمد ذکاء اشرف کے والد کی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ سول اعلیٰ حکام سیاستدان، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی بلند درجات و مغفرت اور پاکستان و عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دعا کی۔ برصغیر کے مسلمانوں کے تحریک آزادی کے سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔