نبی کریمؐ کی محبت ایمان کا حصہ ہے:پیرنصیر قادری
فیروزوالہ (نامہ نگار )بانی تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے رہنما علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کہا ہے کہ رحمۃ للعالمینؐکی تشریف آوری انسانیت پر اللہ کریم کا احسان عظیم ہے امت مسلمہ نے جس عقیدت ومحبت سے میلاد مصطفیؐ کی خوشیا ں منائیں اسی جذبے سے پیغام رسول ؐ کو عام کرنے اور تعلیمات اسلام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، نبی اکرمؐکی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے حضور سرور کائناتؐ کی تعلیمات کا تقاضا ہے ہم دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچائیں ، ریاست مدینہ قائم کرنے کیلئے رسول اللہ کے اسوہ کو اپنانا ہوگا جس میں انسانیت کی تکریم اور حقوق العباد کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔