قطر کی ایمبولینس تیار‘ نواز‘ زرداری کو مولانا کی دعائیں لگی ہیں: شیخ رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قطر ائیر کی ایمبولینس تیار کھڑی ہے۔ نواز شریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلے جائیں گے۔ نیب نواز شریف کی درخواست کو کلیئر کرے گا۔ شہباز شریف بڑے بھائی کے ساتھ بیرون ملک جائیں گے۔ مریم نواز‘ نواز شریف کے ہمراہ لندن نہیں جائیں گی۔ نواز شریف کو آج بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔ نواز شریف اور آصف زرداری کو مولانا فضل الرحمن کی دعائیں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی لوٹی رقم آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گی، نواز شریف سے ایک پیسہ نہیں ملے گا۔