سمبڑیال میں نامہ نگار نوائے وقت کے قتل کا مقدمہ، ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ریکارڈ طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سمبڑیال میں نامہ نگار نوائے وقت ذیشان کے قتل کے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔ مدعی کے وکیل نے دلائل دیئے سماعت 27نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔