سیکرٹری مواصلات کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست، ہائیکورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو 10روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کیلئے شہری رحیم بخش کی دائر درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجواتے ہوئے دس روز میں درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔