امریکہ کا القاعدہ رہنماوں سعد بن عاطف اور ابراہیم القوصی کی معلومات پر ایک کروڑڈالر انعام
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معاونت فراہم کرنے والے کومجموعی طور دس ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ ان رہنماؤں کی گرفتاری یا ہلاکت پر مددگار کو انعامی رقم کی فراہمی اپنے انصاف کیلئے انعام سکیم کے تحت جاری کریگا۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعد بن عاطف کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 6 ملین اور ابراہیم احمد محمود کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر چار ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔