زمبابوے میں 200سے زائد ہڑتالی ڈاکٹر برطرف
ہرارے (انٹرنیشنل ڈیسک) تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مطالبات منوانے کیلئے افریقی ملک زمبابوے میں دو ماہ سے ہڑتال کرنے والے 200سے زائد ڈاکٹروں کو برطرف کر دیا گیا۔ صدر ایمرسن کی حکومت نے سخت مؤقف اپنایا ہے۔ عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد فیصلہ ملزموں کی عدم موجودگی میں سنایا گیا، ملکی معاشی صورتحال ابتر بتائی جاتی ہے۔