سی پیک کے تحت گوادر ایئرپورٹ پر تعمیرات کا آغاز‘ ہیوی مشینری اور افرادی قوت پہنچ گئی
اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ،گوادر میں ایئر پورٹ کے تعمیر کے باقاعدہ آغاز کے لئے ہیوی میشنری اور افرادی قوت کو پہنچا دیا گیا ہے‘ ڈیزائن اور فزیبلٹی کا بنیادی کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔