عالم اسلام کو امریکہ کے قول و فعل میں تضاد کو سمجھنا ہو گا:عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالم اسلام کو امریکہ کے قول و فعل میں تضاد کو سمجھنا ہو گا ۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں ہفتے کنٹری رپورٹ آن ٹیررازم 2018ء جاری ہوئی ہے جس میں پاکستان پر طعن و تشنیع کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا ۔