سکھ یاتریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی:ہاشم ڈوگر
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ننکانہ میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی سی ننکانہ اور ڈی پی او ننکانہ نے اس حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ صوبائی وزیرپاپولیشن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے دنوں میں یاتریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔