انڈر 16کرکٹ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 16 کو 7 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں بنگلہ دیش ٹیم 165 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔میچ آفیشلز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا۔ بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کی دونوں اننگز 31،31 اوورز تک محدود کی گئی تھی۔