انٹر نیشنل فٹبالرز آج نمائشی میچ کھیلیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) برازیل کے رکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، سپین کے کارلوس پیوئلاور اور فرانس کے نکولس انیلک آج شام سات بجے کراچی میں نمائشی فٹ بال میچ کھیلیں گے۔ فٹبالرز آج دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ دوسرا نمائشی میچ کل لاہور میں ہو گا جس میں ٹیم کاکا اور ٹیم فیگو آمنے سامنے ہوں گی۔