مصباح الحق نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو بھی ’’ٹْک ٹْک‘‘ پر لگا دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصبا ح الحق نے ٹی ٹونٹی ٹیم کو بھی ٹک ٹک پر لگا دیا ۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کی 120 گیندوں میں سے ٹیم پاکستان نے 61 ڈاٹ بالز کھیلیں یعنی دس اوور ضائع کردیئے۔امام الحق نے پندرہ گیندوں پر چودہ رنز بنائے ۔حارث سہیل نے 16 گیندیں کھیلی رنز بنائے صرف 8 ‘خوش دل نے 11 گیندوں پر 8، شاداب خان نے 8 گیندوں پر ایک ، حسنین 10 گیندوں پر چار رنز بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سے پہلے 2012 میں بھی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 73 بالز ڈاٹ کھیل چکی ہے۔