آزادی مارچ کے شرکاء کا دوسرا جمعہ فضل الرحمن نے آخری صف میں نماز ادا کی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) آزادی مارچ کے شرکاء نے اسلام آباد میں گزشتہ روز دوسری نماز جمعہ ادا کی۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے آزادی مارچ کے شرکاء کے ایچ نائن گراؤنڈ میں قیام کو گزشتہ روز 9 واں دن تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے درمیان آخری صفوں میں نماز جمعہ ادا کی۔ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ اسلام آباد میں پشاور موڑ پر دھرنا دیئے ہوئے ہے۔