جنت نظیروادی کشمیر میں آج لاک ڈاؤن کا 97واں روز ہے اور وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سرینگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور لاک ڈاؤن 97ویں روز میں داخل ہو گیا،دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سرینگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔قابض بھارتی فوج نےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہےاوروادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے جبکہ وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ وادی میں بندش کے باعث رابطے منقطع ہیں ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024