بغداد: عراقی فورسز کی براہ راست فائرنگ، مزید 4 افراد جاںبحق
نیویارک/بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ایک مرتبہ پھر براہ راست فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ۔عراقی ذرائع نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں بغداد میں شہداء پل کے نزدیک جھڑپیں ہوئیں اور سکیورٹی فورسز نے شاہراہ الرشید پر مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی ۔ادھراقوام متحدہ نے عراق میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اورہلاکتوں میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ایک مرتبہ پھر عراقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان بامعنی مذاکرات کی تلقین کردی۔