100 روزسے مقبوضہ کشمیر ہندوستانی فورسز کے محاصرے میں ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر
برسلز+بلجیم(این این آئی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ برسلز میں لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے ممبر یورپین پارلیمنٹ اسابیل ویزلرلما اور آسٹریا سے ممبر یورپین پارلیمنٹ لوکس مانڈی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے ممبران کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ 100 دن سے مقبوضہ جموں کشمیر ہندوستانی فورسز کے محاصرے میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی دہشت گردی مقبوضہ جموں کشمیر تک ہی محدود نہیں ہندوستان نے اسے سیز فائر لائن علاقوں تک بڑھا دیا۔