دوسروں کا احتساب کرنےوالے کا اپنا احتساب شروع،ڈی جی نیب لاہورکےخلاف جعلی ڈگری کیس سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف جعلی ڈگری کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر کو کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ سلیم شہزاد کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 نومبر کو کرے گا۔ عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ۔