علماء اور مدارس کو مٹانے والے خود مٹ گئے مدارت کا کچھ نہ بگاڑ سکے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاق المدارس نے لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا اعلان کر دیامدارس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے مدارس اور علماء کو مٹانے والے خودمٹ گئے مدارس کا کچھ نہ بگاڑ سکے حکمران سابق صدر مشرف کے انجام سے عبرت حاصل کریںمولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آسیہ ملعونہ کو رہا اور فرار کروانے والے کسی دھوکے میں نہ رہیں جانوں پر کھیل کر ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے ان خیالات کا اظہارمولاناقاضی عبدالرشید ناظم وفاق المدارس پنجاب، مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا سیدچراغ الدین شاہ، پیرثناء اللہ الحسینی ،مولانا ظہوراحمدعلوی، مولانا نذیر احمدفاروقی،مولاناادریس حقانی،مولاناقاضی شبیر، مولانا محمدقاسم، مولاناعبدالقدوس محمدی،مولاناقاری سعید، مولانا عبدالمجیدہزاروی،مولانا عبد الغفار توحیدی، مولانا مفتی اویس عزیز ،مولانامحمدعلی ، مولانا نذیر فاروقی ، مولانا ہارون الرشید ، مولانا سمیع اللہ حسینی سمیت دیگر علماء کرام نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد مکی خیابان سرسید سیکٹر 2 راولپنڈی میں منعقدہ عظیم الشان پیغام مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے دینی مدارس کی حریت و آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیامقررین نے واضح کیا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اوراسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں اور ہم مدارس کے دفاع اورخدمت کودراصل دیں مبین کی خدمت سمجھتے ہیں،علماء کرام نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ اسلام دشمن پالیسیوں سے بازرہیں اور پرویزمشرف جیسے مطلق العنان شخص کے انجام سے سبق سیکھیںپیغام مدارس کنونشن کے مقررین نے کہا کہ دینی مدارس اور علماء کومٹانے والے خودصفحہ ہستی سے مٹ گئے مگر مدارس کا کچھ نہ بگاڑ سکے اورنہ ہی آئندہ مدارس کا کچھ بگاڑا جاسکتا ہے۔پیغام مدارس کنونشن کے شرکاء نے مولانا سمیع الحق کی مظلومانہ شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان ، علماء اوردینی مدارس پر حملہ قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔