صدر ڈاکٹر عارف علوی سے رانا عبدالجبار کی ملاقات ایم ڈی اے اورو اسا کے مسائل سے آگاہ کیا
ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر عارف علوی کے گزشتہ روز دورہ ملتان کے موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے ان سے ملاقات کی اور انہیں ترقیاتی یادارہ ملتان‘ واسا کے مسائل پر مبنی درخواست بھی دی جس میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے پیش آنیوالے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت سے استدعا کی کہ وہ اپنے صوابدیدی فنڈز سے ملتان کے شہریوں کو فنڈز کی فراہمی کا اعلان کریں۔ جس پر صدر عارف علوی نے چیئرمین ایم ڈی اے کو فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔