کوٹلی ستیاں قتل کیس، ایک ملز م کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے ہرجانہ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے کوٹلی ستیاں کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر شہری کو کلہاڑیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمے میں ایک ملز م کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ دو شریک ملزمان کو بری کر دیا ہے،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے 3ملزمان ریاض، فرید اور کامران کے خلاف مقدمہ درج کیا تھاجن پر الزام تھا کہ انہوں نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر نعیم اختر کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزم ریاض کو سزائے موت اور2لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم د یا جب کہ فرید اور کامران کو بری کر دیا۔