ڈپٹی منیجر ریجنل شکایات سنٹر میپکو کی کھلی کچہری‘ صارفین کی شکایات سنیں‘ موقع پر احکامات جاری
ملتان (سماجی رپورٹر) ڈپٹی منیجر ریجنل شکایات سنٹر میپکو عرفان صدیقی نے گزشتہ روز کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں جس میں کل 20صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں ان میں محمد امجد ،محمد کلیم ، محمد شفیق، محمد رفیق اور عبدالرشید نے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع، محمد معراج اور عباد حسین نے بلوں کی درستگی، توقیراحمد، دلاور حسین، محمد اسلم، محمد سلمان، بخشی خان، دین محمد، محمد عمر، بلال بیگ، سکندرحیات نے بلوں کی اقساط، محمد نفیس نے ٹیرف تبدیلی ، کامران بھٹی اور سرفرازاحمد کی پول کی تبدیلی کی درخواستیں تھیں ان پر موقع پر احکامات جاری کردئیے گئے ۔