حیدر آباد میں آرٹس کو نسل کے اطراف ٹرک اسٹینڈ کیخلاف کر یک ڈائو ن
حیدرآباد(نامہ نگار)کمشنر عباس بلوچ کے حکم پر بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کا اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کی نگرانی میں آٹوبھان روڈ پر مہران آرٹس کونسل کے اطراف غیرقانونی ٹرک اسٹینڈ کے خلاف بھرپورکریک ڈائون ،درجنوں ٹرکوں کے چالان کئے گئے،کئی ڈرائیوز کو حراست میں لے کر ضمانت پررہاکردیا،کاروائی کے دوران قبضے کیلئے بنائیں گئیں چاردیواریاں اورپختہ تجاوزات مسمار کردیں گئیں ،شادی ہالزمالکان کے گرین بیلٹس پر قبضے اورچاردیواریاں رضاکارانہ طور پر مسمارکرنے کیلئے حتمی مہلت دیدی گئیں ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد ڈاکٹر امبرمیرکی نگرانی میں بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر توحیداحمد اورشکیل احمد کی سرکردگی میں لطیف آباد میں آٹون بھان روڈ پرمہران آرٹس کونسل اوراطراف میں قائم غیرقانونی ٹرک اسٹینڈ کے خلاف بڑاکریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں ٹرکوں کے چالان کرکے کئی ڈرائیورز کوحراست میں لے لیاجنہیں بعدازاں آئندہ ٹرک کھڑے نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کے بعد رہاکردیاگیا،کاروائی کے دوران اینٹی انکروچمنٹ فورس ،ڈسٹرکٹ پولیس ،ٹریفک پولیس کی بھاری نفری موجود رہی،جبکہ بھاری مشنری سے مہران آرٹس کونسل کے اطراف قبضے کیلئے بنائیں گئیں چاردیواریاں اورپختہ تجاوزات مسمار کردیں گئیں ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر امبر میرنے بتایا کہ کاروائی ڈویژنل کمشنر محمد عباس بلوچ اورڈپٹی کمشنر اعجاز علی شاہ کے احکامات پر شروع کی گئی ہے جوکہ تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گی،انہوں نے بتایا کہ گرین بیلٹس پر قبضہ کرنے اورشادی ہالزمالکان کورضاکارانہ طور پر غیرقانونی تجاوزات ختم کرنے کے لئے حتمی مہلت دیدی گئی ہے جس کے بعدتجاوزات مسمار نہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اوراینٹی انکروچمنٹ سیل کا عملہ کاروائی کرے گا ۔
آرٹس کو نسل حیدر آباد