کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے حتمی مشاورت اور منظوری کے بعد سندھ پولیس کے حالیہ یونیفارمز کو باقاعدہ تبدیل کرنیکے احکامات جاری کردیئے ہیں۔یہ احکامات انہوں نے ڈی آئی جی آپریشن مقصود احمد کیجانب سے یونیفارمز تبدیلی کے حوالے مرتب کردہ سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیئے ۔ڈی آئی جی آپریشن نے خصوصی حوالوں پر مشتمل یونیفارمز کے آٹھ سے دس سیمپلز ناصرف آئی جی سندھ کو پیش کیئے بلکہ مختلف کلرز کے ان یونیفارمز کو پہن کر پولیس اہلکاروں نے ڈیمو بھی دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ کے علاوہ ہیڈکوارٹرزسندھ،ٹی اینڈ ٹی،آئی ٹی،فائنانس کے ڈی آئی جیز اور آپریشنز سندھ،فائنانس، لاجسٹکس کے اے آئی جیز کے ساتھ ساتھ پی ایس او ٹو آئی جی سندھ بھی موجود تھے ۔
سندھ پولیس میں یونیفارم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ‘ احکاما ت جاری
Nov 09, 2018