مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، علی رضا سید
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز میں منعقدہ ایک تقریب میں نومبر1947ء میں شہادتیں دینے والے کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ یوم شہدائے جموںکے حوالے سے ایک بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے ناروے میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی دو اہم شخصیات پروینا آہن گر اور پرویز امروز کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر خصوصی ایوارد دیئے گئے۔ علی رضا سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ جن کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے اور بھارتی مظالم کو رکوانا چاہئے۔