کراچی میں انسداد دہشت گردی کی مزید عدالیں قائم کی جائیں، دو رینجرز کیلئے ہوں، رینجرز حکام، غیرقانونی سمیں بند کیوں نہیں کیں وزیراعظم کا وزیر داخلہ سے استفسار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رینجرز نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن پر بریف کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی تعداد کم ہے، حکومت سندھ چیف جسٹس کو مزید عدالتوں کے قیام کیلئے خط لکھے، دو عدالتیں پولیس اور رینجرز کیلئے مختص کی جائیں، کوئی سیاسی دبائو نہیں لیکن مختلف طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ غیرقانونی سمیں کراچی آپریشن میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ غیرقانونی سمیں بند کیوں نہیں کیں۔