بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے میں رکن قومی اسمبلی احمدان بگٹی سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ بگٹی میں گول مسجد چوک پرمسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور امدادی ٹیموں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول اور ایف سی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیا، جبکہ واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی احمدان بگٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔