ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والےاہلکار سمیت نیوی سیل کے سات اہلکاروں کوآپریشن کا رازافشاں کرنے پرسزاسنادی گئی
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیوی اہلکاروں پرالزام ہے کہ انہوں نے ویڈیو گیم بنانے والوں کوایبٹ آباد آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔ان سات اہلکاروں کو سرزنش کے خطوط بھی دئے گئے ہیں جبکہ ان کی ترقی کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان اہلکاروں کی دوماہ کی آدھی تنخواہ بھی روک لی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مزیرچارنیوی اہلکاروں سے بھی آپریشن کی خفیہ معلومات کا رازافشاں کرنے پرتفتیش کی جارہی ہے، میڈل آف آنروارفائٹرنامی اس گیم میں اگرچہ ایبٹ آباد آپریشن کو تو نہیں دوہرایا گیاتاہم یہ اس آپریشن سے کافی ملتے جلتے مناظرہیں، گیم میں کمانڈرزکو صومالی قذاقوں کے خلاف لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے،