وزیراعظم راجہ پرویز اشرف گوادر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اپنے ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد راجہ پرویزاشرف کا بلوچستان کے سرمائی دارالحکومت گوادر کا پہلا دورہ ہے ، وزیراعظم گوادربندرگاہ کا دورہ کرنے کے علاوہ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم گوادرمیں مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اورترقیاتی عمل کا جائزہ بھی لیں گے۔