بھارت کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاریوں کے لئےپاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم اورانضمام الحق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی کے چئیرمین چوہدری ذکا اشرف کے مطابق دورہ بھارت اورجنوبی افریقہ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اورانضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹپس دینے کی حامی بھرلی ہے۔ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کی تاریخوں کا اعلان ڈومیسٹک سیزن کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تئیس دسمبرکوبھارت روانہ ہو گی اوراپنے قیام کے دوران تین ون ڈے اوردو ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے گی۔