آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج شام یا رات بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی حیدرآباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان پندرہ خیدرآباد انیس، لاہور اور فیصل آباد میں چودہ، پشاور تیرہ، اسلام آباد آٹھ، مظفرآباد اور مری میں سات، کوئٹہ ایک، کراچی اکیس، اور گلگت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔